جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گےجیسا مئی میں دیا تھا: فیلڈ مارشل
آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ اللہ کےحکم اور اس کے فرمان کےمطابق اپنے فرائض کی انجام دہی کرتا ہوں اور بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سربلند کیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایوان صدر میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو نشان امتیاز عطا کرنے کے موقع پر جنگ سے گفتگو کی اور کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سربلند کیا۔پاکستان امن پسند ملک ہے، جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گےجیسا مئی میں دیا تھا
فیلڈ مارشل نے کہا کہ مسلمان جب اللہ پر بھروسہ کرتا ہے تواللہ دشمن پر اس کی پھینکی مٹی کوبھی میزائل بنادیتا ہے، اللہ کےحکم اور اس کے فرمان کے مطابق اپنے فرائض کی انجام دہی کرتا ہوں۔
آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ اللہ کاخاص کرم ہےکہ پاکستان نے اپنے دشمن کو دھول چٹائی ہے، یہ فوج اللہ کی فوج ہے، ہمارے سپاہی اللہ کے نام پر لڑتے ہیں۔
