سندھ حکومت کابزنس وومن کے لیے ایک نئی اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

سندھ حکومت کابزنس وومن کے لیے ایک نئی اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

کراچی:صوبائی وزیر ترقئ نسواں سندھ شاہینہ شیر علی کے زیرِ صدارت کاروباری خواتین کے لیے مالی معاونت سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں بزنس وومن کے لیے مالی وسائل تک آسان رسائی کے لیے ایک نئی اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں اسکیم کے عملی طریقۂ کار، شفاف قرض کی فراہمی اور خواتین کو اپنے کاروبار کے فروغ میں سہولت دینے ک ے اقدامات پر تفصیلی غوربھی کیا گیا۔

صوبائی وزیر ترقئ نسواں سندھ شاہینہ شیر علی نے کہا کہ خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔خواتین کو معاشی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کرکے صوبے کی ترقی میں شراکت دار بنانا چاہتے ہیں

شاہینہ شیر علی نے کہا کہ اسکیم منتخب مائیکرو فنانس بینکس (MFBs) اور مائیکرو فنانس اداروں (MFIs) کے تعاون سے شروع کی جائے گی۔خواتین کو معاشی خودمختار بنانے اور صوبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی اسکیم جلد شروع کی جائے گی۔

اجلاس میں سیکریٹری محکمہ ترقیِ نسواں رشید احمد زرداری، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نمائندگان و دیگر افسران بھی شریک

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں