قومی اسمبلی نے27ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری دے دی
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تحریک پیش کی جس کی 27 ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری لی گئی
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تحریک پیش کی اور کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خدوخال سینیٹ میں پیش کردیے تھے
جمعیت علمائے اسلام نے مخالفت میں ووٹ دیا۔
واضح رہے کہ حکومتی بینچز پر 233 اراکین موجود ہیں اور حکومت کو ترمیم کیلیے224 اراکین کی حمایت درکار ہے۔
