ترقیاتی منصوبوں کا مقصد کراچی کو جدید اور سہولیات سے آراستہ شہر میں تبدیل کرنا ہے:شرجیل انعام

ترقیاتی منصوبوں کا مقصد کراچی کو جدید اور سہولیات سے آراستہ شہر میں تبدیل کرنا ہے:شرجیل انعام

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے شہری سہولت اور مستقبل کی پائیدار ترقی کے لیے سنگِ میل ثابت ہوں گے، کے۔فور منصوبہ کراچی کے عوام سے کیا گیا وہ وعدہ ہے جس کے تحت شہر کو صاف اور وافر پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔سندھ حکومت کے تمام ادارے وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے مطابق مکمل ہم آہنگی سے کام کر رہے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عزیز بھٹی پارک سے اردو یونیورسٹی تک پانی کی پائپ لائن بچھانے کا مقصد شہریوں کو طویل مدتی سہولت فراہم کرنا ہے۔ وقتی طور پر ٹریفک کی مشکلات ضرور پیش آ رہی ہیں مگر یہ مشکلات ایک مستقل حل کی طرف پیش رفت ہیں۔عوام سے اپیل ہے کہ وہ تعاون کریں، کیونکہ یہ منصوبے اُن ہی کے بہتر مستقبل کے لیے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ کے۔فور، ریڈ لائن اور دیگر ترقیاتی منصوبے صرف تعمیراتی سرگرمیاں نہیں سندھ حکومت کے وژن کا حصہ ہیں۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کے۔فور، ریڈ لائن اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا مقصد کراچی کو جدید اور سہولیات سے آراستہ شہر میں تبدیل کرنا ہے۔تمام منصوبوں کی رفتار تیز کر دی گئی ہے اور جہاں بھی عوامی مشکلات سامنے آ رہی ہیں، وہاں فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سندھ حکومت عوامی خدمت کے جذبے سے کام کر رہی ہے اور بہت جلد کراچی کے شہری ان منصوبوں کے مثبت نتائج خود محسوس کریں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں