جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان بنگلہ دیش کے دورے پر روانہ

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان بنگلہ دیش کے دورے پر روانہ

ترجمان جےیوآئی  نے کہا کہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان بنگلہ دیش کے دورے پر روانہ ہو گئے۔

اسلم غوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان مختلف مذہبی ،اصلاحی اور روحانی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان عالمی تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے مہمان خصوصی ہونگے۔

ترجمان جےیوآئی اسلم غوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان مدارس کے سالانہ اجتماعات میں شرکت کریں گے۔مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں ڈھاکہ اور سلہٹ سمیت دیگر شہروں میں بھی تقریبات ہوں گی۔مولانا عبدالغفور حیدری ، مولانا اسعد محمود ، مولانا سعید یوسف ،مفتی ابرار احمد اور دیگر بھی ہمراہ ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں