کراچی میں کے فور پروجیکٹ کے تحت پانی کی لائن بچھانے کا کام آج سے شروع

کے فور پروجیکٹ کے تحت پانی کی لائن بچھانے کا کام آج سے شروع

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ کے فور پروجیکٹ کے تحت یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن بچھانے کا کام آج سے شروع ہورہا ہے۔ کے فور پروجیکٹ کراچی کے طویل المدتی پانی کے مسائل کے حل کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کے عوام کو صاف اور وافر پانی کی فراہمی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔یونیورسٹی روڈ -عزیز بھٹی پارک سے اردو یونیورسٹی تک کے فور پروجیکٹ کے تحت تعمیراتی کام جاری ہے،عزیز بھٹی پارک سے اردو یونیورسٹی تک صرف 300 میٹر کا حصہ بند کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کی عوام کے لیے متبادل راستہ فراہم کرنے کی ہدایت

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ عزیز بھٹی پارک تا اردو یونیورسٹی روڈ حصے کا کام مکمل ہونے کے فوری بعد سڑک بحال کر کے اگلا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔عزیز بھٹی پارک سے حسن اسکوائر تک 9.6 اور 7.2 فٹ قطر کی پانی کی لائن بچھائی جا رہی ہے،یہ پانی کی لائن مستقبل میں شہر کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرے گی۔ریڈ لائن کا کام بھی جاری ہے، اسی لیے عزیز بھٹی پارک سے حسن اسکوائر تک لائن ایڈوانس میں بچھائی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پانی کی لائن پہلے بچھانے سے روڈ کو دوبارہ کھودنے کی ضرورت نہیں پڑے گی،یہ لائن بحریہ ٹاؤن کے علاقے میں بننے والے واٹر فلٹریشن پلانٹ سے گل بائی تک جائے گی۔عزیز بھٹی پارک سے اردو یونیورسٹی تک روڈ بند ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی کچھ متاثر ہوگی۔ٹریفک پولیس علاقے میں متبادل راستوں کے حوالے سے شہریوں کی رہنمائی کرے۔صبح اور شام کے اوقات میں ٹریفک کا دباؤ بڑھتا ہے، شہریوں کے لئے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔وزیراعلیٰ سندھ کی ٹریفک پولیس کو عوامی سہولت کے لیے عملہ تعینات کرنے کی ہدایت منصوبے پر کام کے دوران عوامی سہولت کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے۔شہری متبادل راستوں پر سفر کرتے ہوئے انتظامیہ سے تعاون کریں

وزیرعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کام کے دوران شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات عارضی ہیں، نتائج دیرپا ہوں گے۔کے فور منصوبہ شہر کے مستقبل کے لیے نہایت اہم ہے، اس پر کام تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ سندھ کی واٹر بورڈ کو مقررہ وقت کے مطابق ہر صورت منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایت۔اسوقت شہر میں متعدد ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، عوامی مشکلات پر حکومت معذرت خواہ ہے۔پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت شہر کراچی کو ایک جدید اور سہولیات سے آراستہ شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں