الغوزہ نواز مصری خان جمالی کی 45ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

پاکستان کے الغوزہ نواز مصری خان جمالی کی 45ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

نواب شاہ: مصری خان جمالی 1921ء میں سندھ کے شہر جیکب آباد کے علاقے روجھان جمالی میں پیدا ہوئے۔

مصری خان جمالی نے ابتدائی زندگی میں نواب شاہ میں آلاتِ موسیقی بنانے کا کام شروع کیا، مگر جلد ہی الغوزہ کے فن میں مہارت حاصل کر کے قومی اور بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل کی۔

ریڈیو پاکستان نے تین دہائیوں تک ان کے پروگرام نشر کیے اور بعد ازاں ٹیلی ویژن پر بھی ان کے فن کو پیش کرنے کا موقع ملا۔

الغوزہ کے ذریعے مصری خان جمالی کی دھنیں دلوں کو محظوظ کرتی تھیں اور پاکستان کی لوک موسیقی کی روایت کو زندہ رکھتی تھیں۔

1979ءمیں حکومتِ پاکستان نے مصری خان جمالی کی فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی سے نوازا۔

مصری خان جمالی 1980ء میں وفات پا گئے اور نواب شاہ کے حاجی نصیر قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے۔

آج بھی ان کی یاد مقامی اور بین الاقوامی سطح پر لوک موسیقی کے شائقین میں زندہ ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں