کراچی میں ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر گاڑی چڑھا دی،2 جاں بحق
کراچی: نشے میں دھت ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں عبداللہ شاہ غازی کی مزار کے قریب تیز رفتار گاڑی ڈرائیورسے بے قابوہونے کے بعدایک موٹرسائیکل سوار کو روندتی ہوئی فٹ پاتھ پرسوئے افراد پر چڑھ گئی
حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں خود گاڑی کا ڈرائیوراوراس کا ساتھی بھی شامل ہے
پولیس کا دعویٰ ہےکہ گاڑی کا ڈرائیورنشے میں دھت تھا۔
پولیس نے زخمی ڈرائیورکوحراست میں لے کر حادثے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
