پاکستان کی تعمیر و ترقی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے:گورنر سندھ

پاکستان کی تعمیر و ترقی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے: گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ علامہ اقبالؒ کی فکر، وژن اور خودی کا فلسفہ نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے، علامہ محمد اقبالؒ، قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے حقیقی رفیقِ کار اور تحریکِ پاکستان کے فکری معمار تھے۔

اپنے جاری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بنیادوں میں اقبالؒ کا خواب اور قائدؒ کی جدوجہد کی روشنی شامل ہے، اقبالؒ کا خواب ایک آزاد، خوددار، باوقار اور ترقی یافتہ پاکستان تھا۔آج ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ اقبالؒ کے افکار کو اپنی عملی زندگی، قومی کردار اور اجتماعی رویوں کا حصہ بنائیں۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ  اقبالؒ کی شاعری امتِ مسلمہ کی بیداری، اتحاد اور عزتِ نفس کا پیغام ہے۔ نوجوان نسل کو اقبالؒ کی تعلیمات اور سوچ سے روشناس کرانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔پاکستان کی تعمیر و ترقی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ہر فرد اپنا کردار ادا کرے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں