2025 میں اب تک 1622 خطرناک اور غیر قانونی عمارتوں کو مسمار کردیا گیا ہے:ڈی جی ایس بی سی اے

2025 میں اب تک 1622 خطرناک اور غیر قانونی عمارتوں کو مسمار کردیا گیا ہے:ڈی جی ایس بی سی اے

کراچی: ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مزمل حسین ہالیپوٹو نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر ایس بی سی اے کی بھرپور مہم جاری۔  2025 میں اب تک 1622 خطرناک اور غیر قانونی عمارتوں کو مسمار کردیا گیا ہے۔

اپنے جاری بیان میں مزمل حسین ہالیپوٹو نے کہا کہ کراچی کے تمام اضلاع میں ایس بی سی اے کا غیرقانونی اور خطرناک عمارتوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔جنوری میں 153، فروری میں 110 اور مارچ میں 146 عمارتیں مسمار کی گئی۔اپریل میں 179، مئی میں 135 اور جون میں 121 عمارتیں منہدم کی گئیں۔

ڈی جی ایس بی سی اے مزمل حسین ہالیپوٹو نے کہا کہ جولائی میں 240، اگست میں 171، ستمبر میں 159 اور اکتوبر میں 185 خطرناک عمارتوں کی مسماری مکمل کی گئی،عوامی جان و مال کے تحفظ کے لیے ایس بی سی اے کا زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل ہے۔ عوام ایس بی سی اے کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنے علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کی اطلاع دے۔غیرقانونی اور خطرناک عمارتوں کے خلاف آپریشن کا مقصد انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں