چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا معیاری کام پر اطمینان کا اظہار

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا معیاری کام پر اطمینان کا اظہار

کراچی: نیو کراچی ٹاؤن میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔  سیکٹر  11-A کی مرکزی شاہراہ جو طویل عرصے سے ٹوٹ پھوٹ اور کھڈوں کا شکار تھی، اب پیور بلاک لگا کر مکمل طور پر پختہ کر دی گئی ہے۔

اس منصوبے کے تحت علاقے کے عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آ گئی ہیں۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے اپنے ہمراہ نائب امیر ضلع شمالی احمر خان ، ٹاؤن آفیسر فیصل صغیر، یو سی وائس چیئرمین عمران فقیر اور عمران شفیق، کوآرڈینیٹر چیئرمین حنظلہ انور قریشی اور عمائدینِ علاقہ کے ساتھ جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔

جائزے کے موقع پر چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ مزکورہ شاہراہ عوامی آمد و رفت کے لیے نہایت اہم تھی لیکن خستہ حالی اورگھڑھوں کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا تھا۔ پیور بلاک کی تنصیب سے اب اس سڑک کی شکل و صورت بدل گئی ہے اور شہریوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا۔ہمارامقصد صرف کام مکمل کرنا نہیں بلکہ پائیدار اور معیاری ترقیاتی منصوبے فراہم کرنا ہے۔

چیئرمین محمد یوسف نے موقع پر موجود انجینئرز سے سوالات کیے اور ہدایت دی کہ کسی بھی منصوبے میں معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ٹاؤن آفیسر B & R   فیصل صغیر نے اس موقع پر چیئرمین کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سڑک کی تعمیر میں اعلیٰ معیار کے پیور بلاک استعمال کیے گئے ہیں تاکہ یہ سڑک طویل عرصے تک برقرار رہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹاؤن کی دیگر شاہراہوں پر بھی اسی طرز کے منصوبے زیرتکمیل ہیں۔نائب امیر ضلع شمالی احمر خان نے گفتگو میں کہا کہ جماعتِ اسلامی بلدیاتی نظام میں شفافیت اور عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، اور چیئرمین محمد یوسف کی قیادت میں نیو کراچی ایک مثالی ٹاؤن بن کر ُابھر رہا ہے۔

موقع پر موجود یو سی وائس چیئرمین عمران فقیر اور عمران شفیق نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہم سب ایک ٹیم کی طرح کام کر رہے ہیں۔ علاقے کے رہائشیوں نے اس منصوبے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے یہ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی مگر اب پیور بلاک لگنے سے نہ صرف آمد و رفت میں آسانی ہو گئی ہے بلکہ کاروباری سرگرمیوں میں بھی بہتری آئے گی۔

آخر میں چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے گا تاکہ ہر علاقے میں سہولت،صفائی اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں