کراچی: کے الیکٹرک کا فورتھ فیز دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بند ہونے کا معاملہ تاحال برقرار
ترجمان کے مطابق فورتھ فیز دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 48 گھنٹوں سے زائد عرصے سے معطل ہے۔ کیبل فالٹ تاحال درست نہیں ہو سکا، کے الیکٹرک ٹیم مرمتی کاموں میں مصروف ہے۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق زیرِ زمین کیبل فالٹ کے باعث بحالی کے کام میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ کے الیکٹرک حکام زیرِ زمین فالٹ کی مرمت میں مصروف، دشواریوں کے باوجود بجلی کی بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔واٹر کارپوریشن حکام کے الیکٹرک انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔کے الیکٹرک انتظامیہ کے ساتھ مرمتی کاموں میں بھرپور تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک اور واٹر کارپوریشن کی مشترکہ کوشش ہے کہ بجلی جلد بحال ہو تاکہ پانی کی فراہمی دوبارہ شروع کی جا سکے۔ یاد رہے کہ 5 نومبر بروز بدھ کو فورتھ فیز دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی کیبل فالٹ کے باعث بند ہوئی تھی،کیبل فالٹ کے باعث تین پمپس بند ہونے سے شہر کو اب تک 140 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہے۔
