حکومت آئینی ترمیم لا رہی ہے، پیپلز پارٹی  اور ہم ایک پوائنٹ پر پہنچے ہیں: اسحاق ڈار

حکومت آئینی ترمیم لا رہی ہے، پیپلز پارٹی  اور ہم ایک پوائنٹ پر پہنچے ہیں: اسحاق ڈار

اسلام آباد:نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت آئینی ترمیم لا رہی ہے اور لائے گی، پیپلز پارٹی  اور ہم ایک پوائنٹ پر پہنچے ہیں اور  اب دیگر اتحادیوں کو لائیں گے۔ 27 ویں  ترمیم آنے والی ہے، کوشش کریں گے آئین کے مطابق پیش کریں گے،  آپ 27ویں ترمیم پر تقریر کریں گے، رائے دیں گے۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے سینیٹ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی میں معاملہ جائے گا، اس کمیٹی میں قومی اسمبلی کی کمیٹی بھی آجائے گی،  یہ یقین دہانی کرواتا ہوں کہ یہ نہیں ہو گا کہ جلد بازی میں ترمیم منظور کروالی جائے۔ہم ابھی اپنے سب سے بڑے اتحادی کے ساتھ بیٹھے ہیں،  دیگر اتحادی جماعتوں ایم کیو ایم ، اے این پی ، بی اے پی کو بھی اعتماد میں لینا ہے۔حکومت 27 ویں آئینی ترمیم لا رہی ہے اور لائے گی، حتمی دستاویز آپ کے سامنے پیش کر دی جائے گی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت سے کہتا ہوں کہ آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں لے آئیں۔بلاول بھٹو کا بیان دیکھا تھا، بیان دینا ان کا حق ہے، بلاول نے جن باتوں کی نشاندہی کی وہ ہوا میں نہیں کی،ان پر بات ہوئی ہے، پیپلز پارٹی اور ہم ایک پوائنٹ پر پہنچے ہیں اور اب ہم دوسرے اتحادیوں کو لائیں گے۔وزیر قانون آئینی ترمیم کو سینیٹ میں لا کر کمیٹی کو بھیجیں،  کمیٹی کو چیئرمین ہدایت دیں وہ قومی اسمبلی کی قانون و انصاف کی کمیٹی کو اجلاس میں مدعو کریں، کہا گیا یہ آئینی ترمیم کہاں سے آ رہی ہے، یہ آئینی ترمیم حکومت کی ہے۔یہ کہیں سے پیرا شوٹ نہیں ہو رہی،  ہم اس پر شراکت داروں ، وکلاء فورمز سے بھی بات کریں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں