صدر ٹاؤن کی حدود میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن

صدر ٹاؤن کی حدود میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن
کراچی:چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ کی خصوصی ہدایت پر صدر ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف مؤثر اور مربوط آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔
آپریشن کے دوران کرم تالپور روڈ،داؤد پوتا روڈ،مین فل اسٹریٹ،ایمپریس مارکیٹ،ریگل اور اطراف کی سڑکوں پر فٹ پاتھوں،  اور عوامی راستوں پر قائم  تجاوزات کو ہٹا دیا گیا۔ کارروائی میں صدر ٹاؤن کے عملے کے ساتھ پولیس کی نفری بھی موجود تھی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈائیریکٹر اینکراچمنٹ غنی اورانچارج شاہنواز بھی موجود تھے، جنہوں نے موقع پر کارروائی کی نگرانی کی اور عملے کی کارکردگی کو سراہا۔
چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے کہا کہ’تجاوزات شہر کے حسن کو خراب کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بنتی ہیں۔ صدر ٹاؤن میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔عوامی مفاد میں یہ آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا۔
چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے مزید کہا کہ۔ٹاؤن انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں کا جائزہ لے رہی ہے۔ جہاں بھی  تجاوزات قائم کی جاتی ہیں، فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔ شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قبضہ نہ کریں اصدر ٹاؤن میں صفائی، پارکوں کی بحالی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تجاوزات کے خاتمے کے لیے بھی جامع حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے تاکہ علاقہ مکینوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں