سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 1 ہزار 340 کیسز مثبت آئے:رپورٹ

سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 1 ہزار 340 کیسز مثبت آئے:رپورٹ

کراچی:محکمہ صحت سندھ نے صوبے بھر میں ڈینگی کے مصدقہ کیسز سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر ڈینگی کے 3 ہزار 680 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 1 ہزار 340 کیسز مثبت آئے ہیں۔

کراچی ڈویژن میں 2 ہزار 32 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 590 مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔حیدرآباد ڈویژن میں 1 ہزار 648 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 750 کیسز مثبت آئے۔

سیکریٹری محکمہ صحت ریحان بلوچ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں 99 نئے کیسز داخل ہوئے جبکہ پرائیویٹ اسپتالوں میں 80 نئے مریض داخل ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں سے 74 مریض جبکہ پرائیویٹ اسپتالوں سے 126 مریض صحتیاب ہوکر گھر گئے۔

سیکریٹری ریحان بلوچ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں سے کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئی۔ اس وقت صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد 238 جبکہ پرائیویٹ اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد 196 ہے۔کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے 256 بیڈ مختص جبکہ حیدرآباد میں 155 اور اندرون سندھ میں 563 ہے جبکہ صوبے بھر میں ڈینگی کے مریضوں کےلیے 974 بیڈ مختص کیے گئے ہیں۔

کراچی کے پرائیویٹ اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے 156 بیڈ مختص جبکہ حیدرآباد میں 185 اور اندرون سندھ میں 66 ہے جبکہ صوبے بھر میں ڈینگی کے مریضوں کےلیے 407 بیڈ مختص کیے گئے ہیں۔سیکریٹری ریحان بلوچ نے مزید بتایا کہ کراچی میں کل 17 لیبارٹریز ڈینگی ٹیسٹنگ کر رہی ہیں جن میں 4 سرکاری اور 13 نجی لیبارٹریز شامل ہیں۔ حیدرآباد میں ڈینگی ٹیسٹنگ کے لیے 17 لیبارٹریز سرگرم ہیں جن میں 6 سرکاری اور 11 نجی لیبارٹریز شامل ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں