شناختی کارڈ بلاک کرنے کی دھمکی سمجھ سے بالاتر،سندھ حکومت پہلے سڑکیں بہتر بنائے: سردار عبدالرحیم

شناختی کارڈ بلاک کرنے کی دھمکی سمجھ سے بالاتر،سندھ حکومت پہلے سڑکیں بہتر بنائے: سردار عبدالرحیم

کراچی: شناختی کارڈ بلاک کرنے کی دھمکی سمجھ سے بالاتر، سندھ حکومت پہلے سڑکیں بہتر بنائے: سردار عبدالرحیم

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کے ذریعے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی دھمکی سمجھ سے بالاتر ہے۔ اگر نادرا نے ایسا کوئی اقدام کیا ہے تو عوام جاننا چاہتے ہیں کہ کیا یہ فیصلہ صرف سندھ کے لیے ہے یا دیگر صوبوں میں بھی یہی قانون نافذ ہے؟

سردار عبدالرحیم نے اپنے بیان میں کہا کہ قانون پر عمل درآمد ہر شہری کا فرض ہے، لیکن حکومت کو چاہیے کہ عوام پر بھاری جرمانے عائد کرنے سے پہلے کراچی شہر سمیت سندھ بھر میں سڑکوں اور روڈ نیٹ ورک کی حالت بہتر بنائے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ، غائب ٹریفک نشانات ، اور ناقص ٹریفک مینجمنٹ شہریوں کے لیے پہلے ہی مشکلات کا باعث ہے ، ایسے میں شناختی کارڈ بلاک کرنے کی دھمکی شہریوں کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔

سردار عبدالرحیم نے کہا کہ پہلے کرپشن کاغذی کارروائیوں میں ہوتی تھی، اب اسے کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے۔ ای چالان کے نام پر شہریوں سے بھاری رقوم وصول کی جا رہی ہیں، جبکہ لاہور سمیت دیگر صوبوں میں اسی نوعیت کی خلاف ورزی پر معمولی جرمانے کیے جاتے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے وفاقی حکومت اور نادرا حکام سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے پر وضاحت دی جائے اور سندھ کے شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں