آئی جی سندھ کی ذیر صدارت "فیس لیس ای ٹکٹنک سسٹم” کی کارکردگی سے متعلق پہلا جائزہ اجلاس

آئی جی سندھ کی ذیر صدارت "فیس لیس ای ٹکٹنک سسٹم” کی کارکردگی سے متعلق پہلا جائزہ اجلاس

کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت "فیس لیس ای ٹکٹنک سسٹم” کی کارکردگی سے متعلق پہلا جائزہ اجلاس ہوا۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے  صوبے میں بغیر نمبر پلیٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے ہدایت کردی

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے کہا کہ فیس لیس ٹکٹنگ کے نفاذ کے بعد کراچی میں دستی چالان کا سلسلہ مکمل طور پر ختم ہوگیا۔

مختلف پلیٹ فارمز پر شہریوں کی جانب سے فیس لیس ای ٹکٹنگ سہولت کا بھرپور خیرمقدم۔

سندھ پولیس کا  منفی پروپیگنڈہ اور تاثر کو فیس لیس ای ٹکٹنگ سہولت کو کامیاب بناکر جواب نے کے عزم کا اظہار

سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز،ویلفیئر، ٹریننگ،ڈی جی سیف سٹی،ڈی آئی جیز کرائم اینڈ انویسٹی گیشنز، اسٹبلشمنٹ، ہیڈکواٹرز،ٹریفک کراچی،آئی ٹی،ایڈمن کراچی،ڈرائیونگ لائسنس، فائنانس اور دیگر اے آئی جیز نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جی ٹریفک کراچی  نے شہر میں فیس لیس ای ٹکٹنگ سہولت اور اسکے مختلف امور و اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

برہفنگ میں بتایا گیا کہ 27 اکتوبر سے کراچی میں فیس لیس ای ٹکٹنگ سہولت کا باقاعدہ نفاذ کیا جاچکا ہے۔ ٹریفک کے نئے قانون کے باقاعدہ نفاذ کو مختلف عوامی حلقوں میں پذیرائی و حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے۔عوام کی جانب سے  اس نظام کی حوصلہ افزائی کیساتھ ساتھ سوالات،مثبت تجاویز و سفارشات بھی موصول ہورہی ہیں۔روڈ سیفٹی انفرا اسٹکچر کو یقینی بنانے کے لئے کراچی ٹریفک منجمنٹ بورڈ کا قیام ناگزیر ہے۔

اجلاس میں سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی فیس لیس ای چالان کی سہولت کو متعارف کروانے کے لئے مخلتف آپشنز پر غورکیا گیا۔

دیگر اضلاع میں سیف سٹی کے نفاذ تک مصروف شاہراہوں و مقامات پر نصب سرکاری کیمروں اور خصوصی انتظامات کے ذریعے فیس لیس ای ٹکٹنک سہولت متعارف کروائی جاسکتی ہے۔تجویز

آپ نے فیس لیس ای ٹکٹنگ سہولت کے سلسلے میں جو محنت کی وہ قابل تعریف و ستائش ہے۔ آئی جی سندھ کی ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کو شاباش

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ ہمارا اصل مقصد ٹریفک حادثات کی روک تھام اور ٹریفک نظم وضبط یقینی بنانا ہے۔ حادثات کی بنیادی وجہ تیز رفتاری ہے، اس خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جائے۔فیس لیس ای ٹکٹنگ سہولت کو دیگر اضلاع تک لے جانا ہے۔صوبے کے دیگر اضلاع کی مصروف شاہراہوں پر سی سی ٹی وی کیمراز کی تنصیب سے متعلق تجاویز دی جائیں۔ٹریفک سہولت مراکز کا قیام صوبے کے ہر ضلع میں یقینی بنایا جائے۔ ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915کو سندھ کے دیگراضلاع تک وسعت دی جائے۔ گاڑیوں کی مقررہ حد رفتار سے متعلق عوامی سطح پر آگاہی کو یقینی بنایاجائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں