
کراچی: ڈپٹی کمشنر جنوبی غلام مرتضیٰ شیخ کی زیر صدارت ممقنہ مون سون بارشوں کے تیاریوں سے متعلق اہم اجلاس کا انعقا د ہو ا۔ اجلاس مین ضلع جنوبی کی تمام اسسٹنٹ کمشنرز سمیت کے ایم سی، ڈی ایم سی جنوبی ،کراچی واٹر اینڈ سیورج بورڈ ،کے الیکٹرک ،ایس ایس جی سی ، سی بی سی / کی بی سی ، کے ڈی اے ، پی ڈی ایم اے اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سمیت تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ غلام مرتضیٰ شیخ نے کہا کہ مون سون بارشوں میں کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن ،کرا چی واٹر اینڈ سیورج بو ر ڈ اور ڈسٹرکٹ میو نسپل کا رپو ریشن کی مشا ورت سے پیشگی کنٹی جینسی پلان مرتب کیا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں کی نشاندہی کی جائے اور شہریوں کو مشکلات سے بچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لائے ،اس معاملے پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر سا ﺅ تھ نے مزید کہا کہ ضلع جنوبی کے اولڈ ایریا ز میں نکاسی آب میں مو جو د خامیوں کو دور کیا جاچکاہے اور چھوٹے بڑے برساتی نالوں پر نظر رکھی جارہی ہے اگر کہیں کوئی مسئلہ ہو تو اسکو فوری حل کیا جاسکے تاکہ آنے والے مو ن سون بارشوں میں برساتی پانی شہر سے آسانی سے گزر جائے۔
