کندھ کوٹ پل ایک نمایاں اور تاریخی منصوبہ ہوگا:وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت گھوٹکی–کندھ کوٹ پل منصوبے کی پیش رفت سے متعلق اجلاس
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت گھوٹکی–کندھ کوٹ پل منصوبے کی پیش رفت سے متعلق اجلاس ہواجس میں وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، وزیر ورکس اینڈ سروسز علی حسن زرداری، معاون خاص سید قاسم نوید، چیف سیکریٹری سید آصف حیدر شاہ، آیہ جی پولیس غلام نبی میمن، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری ورکس نواز سوہو، سیکریٹری ٹرانسپورٹ، ڈی جی پی پی پی یونٹ اسد ضامن اور دیگر افسران نے شرکت کی
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گھوٹکی–کندھ کوٹ پل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعمیر ہو رہا ہے،گھوٹکی–کندھ کوٹ پل ایک نمایاں اور تاریخی منصوبہ ہوگا،گھوٹکی–کندھ کوٹ پل سندھ، پنجاب اور بلوچستان کو جوڑے گا۔منصوبے سے تینوں صوبوں کے درمیان رابطے مزید بہتر ہوں گے۔گھوٹکی–کندھ کوٹ پل علاقائی ترقی اور ہم آہنگی میں اہم کردار ادا کرے گا
سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گھوٹکی-کندھ کوٹ پل منصوبہ پر امن امان کے باعث کام سست روی کا شکار ہے،اب امن امان کی صورتحال بہتر ہے، مجھے گھوٹکی-کندھ کوٹ پل پر کام تیز چاہئے۔
گھوٹکی-کندھ کوٹ پل 12.15 کلومیٹر طویل ہے، جو ملک کی سب سے بڑی برج ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ
گھوٹکی کی جانب سے 10.4 کلومیٹر اور کندھ کوٹ سے 8.1 کلومیٹر پل تک پہنچنےوالی سڑک ہے، آگاہی
گھوٹکی-کندھ کوٹ پل تک پہنچنے والی سڑک مکمل ہوچکی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی
وزیر ورکس اینڈ سروسز علی حسن زرداری نے کہا کہ گھوٹکی-کندھ کوٹ پل پی پی پی موڈ پر بن رہا ہے جو 2028ء میں مکمل ہوگی، جاڑی واہ، گھوٹکی فیڈر کینال اور طبی مائنر پر پل بن چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مجھے 2026ء کے آخر تک گھوٹکی-کندھ کوٹ پل کا کام مکمل چاہئے۔ اگر مسلسل کامکیا جائے تو پل 2026ء میں مکمل ہوجائے گی۔گھوٹکی-کندھ کوٹ پل پر نومبر سے دن رات کام کر کے رپورٹ دیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کانٹریکٹر کو نومبر کے پہلے ہفتہ سے گھوٹکی-کندھ کوٹ پل پر کام شروع کرنے کا حکم
گھوٹکی-کندھ کوٹ پل کے لئے 38 پائپ کلورٹس مکمل ہوچکے ہیں،اجلاس میں آگاہی
