منگھوپیر ٹاؤن میں یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ریلی کا انعقاد

منگھوپیر ٹاؤن میں یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ریلی کا انعقاد

کراچی: منگھوپیر ٹاؤن میں آج ۲۷ اکتوبر کو یومِ سیاہ برائے اظہارِ یکجہتیِ کشمیر نہایت شایانِ شان طریقے سے منایا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی کی سربراہی میں ایک عظیم الشان ریلی  کا انعقاد کیا گیا، جس میں  ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر عابد حسین ستی انفارمیشن سیکرٹری علی اکبر کا چھیلو نو منتخب کونسل ممبر اسٹیفن کھوکھر  ۔ قائد حسب اختلاف حبیب اللہ سواتی وائس چیئرمین رانا محمد عارف، میونسپل کمشنر آغا خلیق، تمام افسران، ٹاؤن کے عملے، سیاسی و سماجی رہنماؤں، اور عوام کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔

ریلی کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد کشمیر کے شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ حاضرین نے ہاتھوں میں کشمیری پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر آزادیٔ کشمیر کے حق میں نعرے درج تھے۔ پورے منگھوپیر ٹاؤن  میں “کشمیر بنے گا پاکستان” کے فلک شگاف نعروں کی گونج سنائی دے رہی تھی۔

چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی نے اپنے جوشیلے اور مؤثر خطاب میں کہا کہ “یومِ سیاہ ہمیں اس دن کی یاد دلاتا ہے جب بھارت نے اقوامِ متحدہ کے تمام اصولوں کو پامال کرتے ہوئے کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا۔ کشمیری عوام گزشتہ سات دہائیوں سے ظلم و ستم کی چکی میں پس رہے ہیں، مگر آج بھی وہ آزادی کے نعرے بلند کیے کھڑے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیریوں کی قربانیاں تاریخ کے صفحات پر سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ منگھوپیر ٹاؤن کی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھڑے ہیں۔ یہ دن اس عزم کی تجدید ہے کہ ہم کشمیری عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت ہر محاذ پر جاری رکھیں گے۔”

چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مظلوموں کی آواز بن کر عالمی فورمز پر کشمیر کا مقدمہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تک، ہر دور میں پیپلز پارٹی نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔

انہوں نے مزید  کہا “یاران جہاں کہتے ہیں کشمیر ہے جنت، جنت کسی کافر کو ملی ہے نہ ملے گی” — یہ شعر صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ہر پاکستانی کے ایمان کی ترجمانی کرتا ہے۔ حاجی نواز علی بروہی نے کہا کہ “جب تک وادیٔ کشمیر پر ظلم کے سائے ہیں، ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ ہمارا ضمیر، ہماری قیادت اور ہمارا ہر شہری کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔” کشمیر پاکستان کی تکمیل کا لازمی حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی قربانیوں سے بھری ہوئی ہے اور ہمیں اس جدوجہد کو عالمی سطح پر مزید اجاگر کرنا ہوگا۔

منگھوپیر ٹاؤن کے افسران اور عملہ کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں شریک ہو کر یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ظلم چاہے کتنا ہی بڑھ جائے، سچائی ہمیشہ سر بلند رہتی ہے۔

تقریب کے اختتام پر کشمیری شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی، جبکہ پاکستان اور کشمیر کی سالمیت، آزادی اور امن کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ شرکاء نے عہد کیا کہ وہ ہر سال ۲۷ اکتوبر کو اسی جذبے کے ساتھ یومِ سیاہ منائیں گے تاکہ دنیا تک کشمیریوں کی آواز پہنچتی رہے۔

آخر میں چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے تمام افسران اور عملے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ منگھوپیر ٹاؤن کی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں، کیونکہ کشمیر صرف ایک وادی نہیں بلکہ ہمارے دلوں کی دھڑکن ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں