وزیراعلیٰ سندھ کا یومِ سیاہ کشمیر پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی

وزیراعلیٰ سندھ کا یومِ سیاہ کشمیر پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا یومِ سیاہ کشمیر پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے جاری بیان میں کہ کہ کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف آج یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے، 27 اکتوبر 1947ء کو سری نگر میں بھارتی فوج ناپاک عزام کے ساتھ داخل ہوئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کے خلاف آج کا دن احتجاج کی علامت کے طور پر مناتا ہے،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔دنیا کو بھارت کے مظالم پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مطالبہ کیا کہ اقوامِ متحدہ کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دلائے،سندھ حکومت کا کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں