پاکستان کے ہر ادارے میں اصلاحات سے بہتری کا سفر تیزی سے جاری ہے: شہبازشریف
وزیرِاعظم شہباز شریف کا پی آئی اے کی اسلام آباد سے مانچسٹر براہ راست پروازوں کے آغاذ پر پوری قوم بالخصوص برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو مبارکباد.
وزیرِ اعظم کی وزیرِ ہوابازی خواجہ آصف، سول ایوی ایشن اتھارٹی، پی آئی اے اور متعلقہ اداروں کے حکام کی اس امر میں کاوشوں کی تعریف
اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کا پوری دنیا میں تشخص بحال ہو رہا ہے.
وزیرِ اعظم نے کہا کہ پابندی کی وجہ سے پی آئی اے کی ساکھ کو نقصان پہنچا جس کو کئی برس کی محنت کے بعد بحال کیا گیا۔پی آئی اے کی براہ راست پروازوں سے برطانیہ میں مقیم پاکستانی برادری مستفید ہوگی.
شہباز شریف نے کہا کہ براہ راست پروازوں کی بحالی سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں نئی مضبوطی آئے گی.پاکستان کے ہر ادارے میں اصلاحات سے بہتری کا سفر تیزی سے جاری ہے۔
