علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم
راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی بہن علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں ہوئی
علیمہ خان ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئیں جس پرعدالت نے علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم جاری کیا۔
جج امجد علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ علیمہ خان ہر جگہ موجود ہوتی ہیں لیکن عدالت میں پیش نہیں ہوتیں۔
