پاکستان نے معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں:اورنگزیب

پاکستان نے معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں: اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کہا ہے کہ سیلاب کے باعث رواں سال 4 فیصد ترقی کا ہدف مشکل ہے۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، چین سے سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی زیر غور ہیں۔

چینی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہاکہ پاکستان نے معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں

ان کا کہنا تھا کہ  زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، افراطِ زر میں کمی اور پالیسی ریٹ میں کمی ہوئی جب کہ موجودہ زرمبادلہ ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہیں۔ مہنگائی کی شرح اب سنگل ڈیجٹ میں آچکی ہے، معاشی کامیابیوں کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا، 3 بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال میں ملک کی جی ڈی پی میں 3 فیصد اضافہ ہوا جب کہ رواں سال 4 فیصد سے زائد کی ترقی کا ہدف تھا لیکن سیلاب سے یہ کچھ متاثر ہوسکتی ہے تاہم اس کے باوجود پُرامید ہیں کہ رواں مالی سال 3.5 فیصد شرح نمو حاصل کرلیں گے۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، چین سے سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی زیر غور ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں