گڈاپ ٹاؤن چیئرمین کی ہدایت پر دیوالی کے موقع پر خصوصی انتظامات
کراچی: اقلیتی برادری ہندو کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ میں رہائش پذیر ہندو برادری کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
ٹاؤن چیئرمین طارق عزیز بلوچ، وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو اور میونسپل کمشنر محمد نواز مہر کی خصوصی ہدایت پر صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس کی بحالی اور دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
میونسپل کمشنر محمد نواز مہر نے ڈپٹی ڈائریکٹر سینٹیشن محمد افضل لغاری کے ہمراہ گڈاپ ٹاؤن ہندو محلہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی کے کاموں اور اسٹریٹ لائٹس کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو اور تمام علاقوں میں خصوصی صفائی و روشن ماحول برقرار رکھا جائے۔
اقلیتی رکن سنی عاشق مسیح نے بھی سپرٹینڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی اور،،(اے اے ای) وسیم آرائیں سے مشاورت کے ساتھ گڈاپ ٹاؤن کے مختلف ہندو آبادی میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور مرمت کا کام مکمل کروایا، تاکہ دیوالی کی خوشیوں کے دوران روشنی اور دیگر سہولت کا بہتر انتظام یقینی بنایا جا سکے۔
ٹاؤن چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ ہم گڈاپ ٹاؤن میں بسنے والی ہندو برادری کو دیوالی کی خوشیوں پر دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔دیوالی کے تہوار پر ہم، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں، اور ہمارا فرض ہے کہ ان کی خوشیوں میں شرکت کریں۔
وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو نے اپنے پیغام میں کہا کہ گڈاپ ٹاؤن میں بسنے والی اقلیتی برادری ہمارے معاشرتی ڈھانچے کا اہم حصہ ہے۔ بلدیاتی ادارے ان کی خوشیوں، مذہبی آزادی اور تہواروں کے احترام کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔دیوالی خوشی اور امید کا تہوار ہے، بلدیاتی اداروں کا مقصد تمام شہروں کو برابری کی بنیاد پر سہولیات فراہم کرنے کے میشن پر گامزان ہیں۔
