محکمہ بلدیات کی لوکل کونسلز کے 14 افسران معطل

کراچی۔ سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں آڈٹ ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر محکمہ بلدیات کی لوکل کونسلز کے 14 افسران معطل۔

کراچی۔پی اے سی کے احکامات کی روشنی میں محکمہ بلدیات نے صوبائی وزیر کی منظوری سے مختلف لوکل کونسلز کے 14 افسران کو معطل کرکے شوکاز نوٹس جاری کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

پی اے سی کو آڈٹ ریکارڈ جمع نہ کرانے پر معطل ہونے والوں میں میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کے میونسپل کمشنر انیس الرحمان سیال، ٹاؤن میونسپل کمشنر  میرپورخاص ممتاز علی چنہ ، میونسپل کمیٹی مٹھی کے چیف میونسپل آفسر سعید احمد بروہی شامل ہیں۔

معطل ہونے والے لوکل کونسل کے دیگر افسران میں ٹیکسکشن افسر جھڈو عشرت حسین منگی، ٹاؤن کمیٹی اسلام کوٹ اور چیلھار کے ٹاؤن افسر امتیاز علی راھپوٹو ،ٹاؤن کمیٹی کھوسکی کے ٹاؤن افسر ذوالفقار علی کیھر شامل ہیں۔

معطل ہونے والوں میں ٹاؤن افسر کاشف تھیم، ٹاؤن افسر ثناء اللہ ابڑو، ٹاؤن افسر دلاور منگریو، ٹاؤن افسر زاھد علی ناریجو شامل ہیں

لوکل کونسلز کے معطل کئے جانے والے افسران میں ٹاؤن افسر شمشیر علی شاہ، ٹاؤن افسر پرویز علی بھٹو ، ٹاؤن افسر عامر علی سومرو اور ٹاؤن افسر فرحان علی لغاری شامل ہیں

پی اے سی کو ریکارڈ فراہم نہ کرنے اور غفلت کا مظاھرہ کرنے پر معطل کئے گئے 14 افسران کو  شوکاز نوٹس بھی جاری کئے گئے ہیں۔

آڈٹ کا ریکارڈ فراہم نہ کرنا غفلت کت زمرے میں آتا ہے۔ چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو

جو افسران آڈٹ پیراز کے متعلق آڈٹ ریکارڈ فراہم نہیں کرینگے ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں