پنجاب حکومت کا وفاقی حکومت سے انتہا پسند جماعت پر پابندی کی سفارش کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا وفاقی حکومت سے انتہا پسند جماعت پر پابندی کی سفارش کرنے کا فیصلہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں نفرت انگیزی، اشتعال انگیزی اور قانون شکنی میں ملوث افراد کوفوری گرفتار کیا جائے گا۔

پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے انتہا پسند جماعت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت وفاقی حکومت کو انتہا پسند جماعت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کرے گی جبکہ انتہا پسند جماعت کی قیادت کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ رکھنا ناقابل ضمانت جرم ہوگا، غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی سزا 14 سال قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں