سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کرگئے

سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کرگئے

آغا سراج درانی علالت کے باعث کراچی کی نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آغا سراج درانی پیپلز پارٹی کے مخلص، وفادار اور اصول پسند رہنما تھے، آغا سراج درانی نے سندھ اسمبلی کی مضبوطی اور جمہوریت کے استحکام میں اہم کردار ادا کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مرحوم آغا سراج درانی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔آغا سراج درانی نے عوامی خدمت کو اپنی سیاست کا محور بنایا۔ رب کائنات مرحوم آغا سراج درانی کے درجات بلند فرمائے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور صبر جمیل کی دعا

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب و دیگر سیاسی سماجی شخصیات نے گہرے غم کا کا اظہار کیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں