انتظامیہ نے افغان بستی کو مسمار کرنا شروع کردیا
حکومت پاکستان کی طرف سے افغانیوں کے ملک سے نیکالی کے اعلان کے بعد کراچی کے ناردرن بائی پاس پر قائم افغان بستی خالی ہونے شروع ہوئی۔
افغانیوں کے انخلا کے بعد مختلف لوگوں نے بڑی تعداد میں افغانیوں کے گھر پر قبضہ کرنا شروع کیا جس کے بعد انتظامیہ متحرک ہوگئی۔
آج صبح انتظامیہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے افغانیوں کے خالی گھر مسمار کردیے۔
