حماس اور اسرائیل جنگ بندی معاہدے میں یرغمالیوں کا تبادلہ اور غزہ کی تعمیر نو بھی شامل
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے میں مستقل جنگ بندی، یرغمالیوں اور قیدیوں کا تبادلہ اور غزہ کی تعمیر نو سمیت امدادی سامان کی فراہمی بھی شامل ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ یہ امن کے طویل المدتی اور پائیدار سفر کی پہلی بڑی پیشرفت ہے
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ معاہدے کے تحت یرغمالیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے گی، فریقین کے ساتھ منصفانہ سلوک کیا جائے گا۔
