اختلافات سے نقصان وفاقی حکومت کو ہوگا:ناصر شاہ
کراچی: وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پلاٹوں سمیت صحافیوں کے تمام مسائل حل ہونگے،ہم سب کو ملکر شہر کو خوبصورت بنانا ہے اور اندر کی گلیوں پر بھی کام ہوگا۔
صوبائی وزیر سید ناصر شاہ نے پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے صوبے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھاہوا ہے، ہم نے اس سال بہت کام مکمل کیے ہیں اور اس حوالے سے ایک ٹاسک ٹیم بھی بنائی ہے
سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بی آئی ایس پی پروگرام کو دنیا مان چکی ہے، بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب حکومت کو عقل کا مشورہ دیا تھا، سیلاب میں وہاں جو کٹ لگائے گے ان میں سے کچھ ضروری نہیں تھے،جو نقصان ہوا ہے اس کے لئے مدد کی ضرورت پڑے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم جو بات کررہے ہیں، اسے غلط رنگ نہ دیا جائے، کیا ہم تنقید کا جواب بھی نہ دیں؟ تکرار کا نقصان وفاقی حکومت کو ہوگا، ہم نے سندھ میں بہت کام کیے ہیں، کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔ ہمارے لیے ہر الیکشن مشکل سے مشکل بنایا گیا، 2029 میں مزید سیٹیں لینگے۔صحافی طفیل رند کے قتل پر بہت دکھ ہوا، صحافی برادری سے تعزیت کرتاہوں۔
