اسرائیل نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے 3 جہازوں پر قبضہ کر لیا
اسرائیل نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے فریڈم فلوٹیلا پر حملہ کر کے 3 جہازوں پر قبضہ کر لیا۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی بحریہ نے غزہ جانے والے فریڈم فلوٹیلا کولیشن کے امدادی جہازوں پر اس جگہ حملہ کیا جو اسرائیلی ناکہ بندی کے مقام سے 120 ناٹیکل میل دور ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پوسٹ میں فلوٹیلا منتظمین نے لکھا کہ غزہ سے تقریباً 120 ناٹیکل میل کے فاصلے پر اسرائیل نے ہمارے بحری قافلے پر حملہ کیا
فلوٹیلا منتظمین کے مطابق فی الحال کم از کم 3 کشتیوں پر سوار ہو چکے ہیں جبکہ اسرائیلی حکام نے زیادہ تر لائیو نشریات بھی منقطع کردی ہیں۔
اس حوالے سے اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ فریڈم فلوٹیلا کی تمام کشتیوں اور ان میں سوارمسافر محفوظ ہیں،کشتیوں میں سوارتمام افراد کواسرائیلی بندرگاہ منتقل کر دیا گیا
