چیئرمین گڈاپ ٹاؤن اور میونسپل کمشنر کی ملازمین سے ملاقات

چیئرمین گڈاپ ٹاؤن اور میونسپل کمشنر کی ملازمین سے ملاقات

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر احمد یار نے گڈاپ ٹاؤن کے کیمپ آفس میں TMC  گڈاپ کے ملازمین سے ملاقات کرکے اپنی تنخواہوں، میڈیکل بلز اور پینشن سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔

چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کی ترقی اور عوامی سہولیات کی فراہمی میں ملازمین کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایمانداری، محنت اور نظم و ضبط سے ہی ادارے مضبوط ہوتے ہیں۔چیئرمین نے یقین دلایا کہ ملازمین کے جائز مسائل تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر، حفاظتی سازوسامان کی کمی، فیلڈ ورک کے دوران سہولیات کی عدم فراہمی اوردیگرامور میں درپیش مشکلات کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔تاکہ وہ دلجمعی کے ساتھ عوامی خدمت انجام دے سکیں۔

میونسپل کمشنر احمد یارنے ملازمین کے تمام مسائل بغور سنے اور متعلقہ افسران کو فوری اقدامات کی ہدایت دی۔

میونسپل کمشنر احمد یار نے کہا کہ انتظامی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے افسران اور ملازمین کے درمیان باہمی رابطہ ناگزیر ہے۔ محنتی اور دیانت دار عملے کی حوصلہ افزائی جبکہ غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے یقین دلایا کہ تمام مسائل مرحلہ وار حل کیے جائیں گے تاکہ گڈاپ ٹاؤن کی کارکردگی مزید مؤثر بنائی جا سکے گڈاپ ٹاؤن کے ملازمین نے چیئر مین طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر احمد یار سے ملاقات کرنے اور ان کے مسائل کو  فوری طور پر عملی اقدامات کیے جانے پرخوشی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گڈاپ ٹاؤن کے تمام محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں