میئر مرتضیٰ وہاب کا اسپنسر آئی اسپتال کا اچانک دورہ، مریضوں سے ملاقات
کراچی: میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اسپنسر آئی اسپتال کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے انتظامی امور اور سہولیات کا جائزہ لیا۔
میئر کراچی نے او پی ڈی، آپریشن تھیٹر اور ایڈمن بلاک کا دورہ کیا اور مریضوں سے ملاقات بھی کی
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کی جائے۔میئر کراچی کا شہری اسپتالوں کی بہتری کے لیے اقدامات تیز کرنے کا اعلان بھی کیا۔
میئر کراچی نے اسپنسر آئی اسپتال میں صفائی اور نظم و ضبط مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔
