چیئرمین براہیم حیدری ٹاؤن، ایم سی اور دیگر افسران معطل
ٹی ایم سی گڈاپ اور ابراہیم حیدری کے درمیان ٹیکس وصولی کا تنازع
عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین ٹی ایم سی ابراہیم حیدری سمیت چھ افسران کو معطل کردیا
معطل افسران میں ٹاؤن میونسپل کمشنر، ڈائریکٹر ٹیکس، ڈپٹی ڈائریکٹر، ٹیکس افسر اور کانٹریکٹر شامل
عدالت نے ٹاؤن کے درمیان ٹیکس وصولی کا تنازع حل کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا تھا، وکیل درخواست گزار
ٹی ایم سی ابراہیم حیدری نے ٹیکس وصولی کے لئے جامشورو پر غیر قانونی چنگی بنادی ہے، وکیل درخواست گزار
عدالتی احکامات کے برخلاف ٹی ایم سی ابراہیم حیدری غیر قانونی طور پر ٹیکس وصول کررہا ہے، احمد مسعود ایڈووکیٹ
ناظر کی رپورٹ میں بھی غیر قانونی چنگی کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے، وکیل گڈاپ ٹاون
عدالت نے آئندہ سماعت تک توہین عدالت کے ملزمان سے شوکاز نوٹس کا جواب طلب کرلیا
