پیپلز پارٹی نے نواز شریف سے مریم نواز کے بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا

پیپلز پارٹی نے مریم نواز کا متنازعہ کینال منصوبے پر سی سی آئی کے فیصلے کی خلاف ورزی قرار دے دیا

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ریمارکس پر سخت رد عمل

کراچی: پیپلز پارٹی نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے متنازعہ کینال منصوبے کے متعلق ریمارکس کو سی سی آئی کے فیصلے کی خلاف ورزی اور آئینی فورم کی توہین قرار دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے مریم نواز کے ریمارکس کا نوٹس لینے اور پارٹی پالیسی واضع کرنے کا مطالبہ کردیا۔

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے  پنجاب حکومت سے سیلاب متاثرین کو دی جانے والی امداد قوم کے سامنے ظاھر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی سی آئی کا آئینی فورم متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد اور دفن کرچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سی سی آئی کے آئینی فورم سے بالاتر نہیں ہیں اور مریم نواز کی اکیلے سی سی آئی کے مقابلے میں کوئی حیثیت نہیں۔سی سی آئی کا یہ متفقہ فیصلہ ہے کے جب تک تمام صوبے اتفاق نہیں کرینگے تب تک کوئی کینال منصوبہ نہیں بنے گا اور سندھ کو کسی صورت متنازعہ کینال منصوبے قبول نہیں ہیں

نثار کھوڑو نے کہا کہ مریم نواز متنازعہ کینالوں کے متعلق ریمارکس دے کر سی سی آئی کے فیصلے کی خلاف ورزی اور آئینی فورم کی توہین کر رہی ہیں۔ مریم نواز کو اپنے صوبے کے اندر اپنے دریاؤں پر اپنے پانی سے ڈیم بنانے سے کسی نے نہیں روکا مگر سندھو دریاء پر لنک کینالز اور ڈیم بنانے کی بات کرینگے تو سندھ نے نواز شریف کو کالاباغ ڈیم بنانے نہیں دیا تو مریم نواز کی کیا حیثیت ہے۔ سندھ صوبہ اپنے سندھو دریاء کے پانی پر کسی کو بھی ڈاکہ ڈالنے نہیں دے گا نہ ہی سندھو  دریاء پر کسی کق ڈیم بنانے دینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئینی طور پر پانی پر پہلا حق ٹیل والے صوبے سندھ کا ہے اور سندھ کے پانی پر حملہ سندھ اور ملک کی وحدت پر حملہ تصور ہوگا۔ نواز شریف میں سیاسی سمجھ تھی جس نے ماضی میں کالاباغ ڈیم کا اعلان واپس لیا اور مریم نواز میں سیاسی سمجھ نہیں اس لئے وہ آئینی فورمز کی توہین کر رہی ہیں۔

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا قائد نواز شریف ہے مریم نواز نہیں اس لئے نواز شریف مریم نواز کے بیانوں کا نوٹس لیں اور اس متعلق پارٹی پالیسی واضع کریں۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز پیپلز پارٹی کی پنجاب میں بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں اس لئے وہ پنجاب میں سیلاب متاثرین کی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے رلیف دینے کے عمل کی مخالف ہیں۔ پنجاب کسی ایک جماعت کی جاگیر نہیں، ہیپلز پارٹی سمیت ہر سیاسی جماعت کو پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں کرنے کا حق حاصل ہے۔

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ مریم نواز کی پنجاب کے سیلاب متاثرین کو امداد و رلیف پہنچانے کی کارکردگی کے دعوے صرف صرف ٹی وی چینلز تک محدود ہیں۔ پنجاب کے سیلاب متاثرین تاحال امداد و رلیف کے لئے انتظار کرکے ترس رہے ہیں۔وزیراعلی پنجاب کی سیلاب متاثرین کو مکمل امداد و رلیف فراہم کرنے کی کھوکھلی دعوائوں کا پول کھل چکا ہے۔

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعلی پنجاب  سیلاب متاثرین کو مکمل رلیف و امداد پہنچا رہی ہیں تو وہ قوم کے سامنے ظاھر کریں۔کراچی۔ پنجاب حکومت نے سیلابی پانی کو پہیلانے کے لئے ایک منصوبہ بندی کے ساتھ کٹ لگوا کر غریب کسانوں اور ان کے فصلوں کو ڈبویا اور امیر طبقے کے بنگلوں کو بچایا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں