خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں کامیاب آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک کردیے۔
رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خضدار کے علاقے زہری میں پرامن لوگوں کو ہراساں کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،
سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو کامیابی سے تباہ کیا۔
خضدار میں آپریشن کےدوران فتنۃ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی کردیے گئے۔
رپورٹس کے مطابق خضدار کے علاقے زہری کے عوام نے سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو بھرپور سراہا۔ عوام نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔
