وزیر اعظم شہباز شریف کامیاب غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
وزیر اعظم شہباز شریف طویل اور کامیاب غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نورخان ائیر بیس پر وزیراعظم کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
وزیراعظم سعودی عرب، امریکہ اور برطانیہ کے سرکاری دورے پر تھے۔
