وزیراعلیٰ سندھ سے گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کی ملاقات
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ملاقات میں سماجی، سیاسی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پنجاب میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریاں ہم سب کے لیے باعثِ افسوس ہیں،پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ عوام سے دلی ہمدری ہے۔
گورنر پنجاب نے کہاہک ہم سندھ حکومت کی حمایت اور تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،دونوں صوبوں کے درمیان تعاون عوامی فلاح کے لیے ناگزیر ہے۔
