آبادگاروں کو اچھی سپورٹ پرائس دینگے: وزیراعلیٰ سندھ

آبادگاروں کو اچھی سپورٹ پرائس دینگے: وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت آبادگاروں کے لئے گندم سپورٹ پروگرام سے متعلق اجلاس

اجلاس میں وزیر زراعت محمد بخش مہر، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سیکریٹری ٹو سی ایم عبدالرحیم شیخ، سیکریٹری زراعت ضامن ناریجو، اسپیشل سیکریٹری خزانہ اصغر میمن اور دیگر شریک

وزیراعلیٰ سندھ  نے کہاکہ سپورٹ پرائس اور خریداری نہ کرنے کے باعث گندم کی پیداوار کم ہو گئی ہے، فوڈ سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے گندم کی کاشت کیلئے 55.8 بلین روپے کا پیکج دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 25 ایکڑ تک کے ہاریوں کو ایک ڈی اے پی اور دو یوریا بیگ فراہم کیے جائیں گے۔سندھ میں 25 ایکڑ تک 411408 کاشتکار ہیں جن کے پاس 2262746 ایکڑ اراضی ہے۔پیپلز پارٹی حکومت 2262746 ڈی اے پی اور 4525492 یوریا بیگس تقسیم کرے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی دی گئی کہ پروکیورمنٹ کمیٹی نوٹیفائی ہوگئی ہے۔ڈائریکٹر جنرل زراعت کی سربراہی میں سروے ٹیم بھی نوٹیفائی ہوچکی ہے۔

اہل کاشتکاروں کی تصدیق کیلئے سیل بھی قائم کیا گیا ہے،وزیر زراعت کی اجلاس میں آگاہی

وزیر زراعت نے بتایا کہ گندم کا سروے اور گندم کی فصل کی تصدیق کا سروے کرنے کے بعد کھاد دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی کہ نومبر کے دوسرے ہفتے سے ڈی اے پی اور یوریا کی تقسیم شروع ہونی چاہئے، گندم کی بمپر فصل یقینی بنائی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم آبادگاروں کو اچھی سپورٹ پرائس دینگے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں