پنجاب کو مشورہ دینے والے اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں:مریم نواز

پنجاب کو مشورہ دینے والے اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں:مریم نواز

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ میرا پانی میرا پیسا، کسی کو اس سے کیا تکلیف ہے، پنجاب کو مشورہ دینے والے اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب نواز شریف پر سخت وقت آیا تو تمام رہنما سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے تھے، رانا ثنا اللہ پر منشیات کا بے بنیاد مقدمہ بنایا گیا۔پنجاب اپنے عوام کو یورپ جیسی ٹرانسپورٹ فراہم کر رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ الیکٹرک بسیں چھوٹے شہروں اور بڑے شہروں میں لائیں گے، میں اپنے شہریوں پر بوجھ نہیں ڈالتی، الیکٹرک بسوں کا کرایہ صرف بیس روپے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد ڈویژن کے لیے 150 الیکٹرک بسیں لائی ہوں، چند ہفتوں میں فیصل آباد میں میٹرو کی تعمیر شروع ہو جائے گی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ  وہ وقت دور نہیں جب فیصل آباد لاہور سے زیادہ ترقی یافتہ شہر ہو گا۔ راولپنڈی میں جدید الیکٹرک ٹرینیں لائیں گے، جھنگ اور چنیوٹ کو بھی الیکٹرک بسیں ملیں گی۔میں تنقید کو ہمیشہ مثبت انداز میں لیتی ہوں لیکن پنجاب اور پنجاب کے عوام پر کسی صورت تنقید برداشت نہیں کروں گی، پنجاب اپنے شہریوں کی حفاظت کرنا جانتا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں