افواج پاکستان نے بھارت کو جو سبق سکھایا وہ ہمیشہ یاد رکھے گا: وزیراعظم
لنڈن: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری بہادر افواج نے بھارت کے خلاف جنگ جیتی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں معرکہ حق میں پاکستان نے تاریخی فتح حاصل کی۔جنگ کے دوران پوری قوم اپنے مسلح افواج کے پیچھے کھڑی تھی۔ظہیر احمد بار سدھو کی قیادت میں پاک فضائیہ نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کیا۔
میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں ہم نے بھارت کو شکست فاش دی، افواج پاکستان نے بھارت کو جو سبق سکھایا وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پانی کے معاملے پر بھی اقوام متحدہ میں بات کی، غزہ میں جنگ بندی ہونے چاہیے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا چیلیج دوبارہ سر اٹھارہاہے، پچھلے حکومت نے دہشتگردوں کو رہا کرکے دوبارہ بسایا،دہشتگردی کی بڑی وجہ دہشتگردوں کو دوبارہ بسانہ ہے۔ فتنہ الخواج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
صدر ٹرمپ سے ملاقات متعلق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ واشنگٹن میں صدر ٹرمپ سے انتہائی خوشگوار ماحول می مفید گفتگو ہوئی، باہمی تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں یہ ملاقات اہم رہی، تجارت، سرمایہ کاری، تیل، گیس اور معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری پر بات ہوئی۔آئی ٹی زراعت اور دیگر شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان، بھارت جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرنے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا، جنگ تول پکڑتی تو اس کے بے پناہ نقصانات ہوسکتے تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل سے ہر معاملے پر مشاورت ہوتی ہے اور ہم ایک پیج پر ہیں، سعودی عرب سے معاہدہ کسی کے خلاف نہیں، ہم کسی پاور سلوگن میں ملوث نہیں، ہم پاکستان کی مضبوت اقتصادیات کے لئے جستجو کررہے ہیں۔
