جنگ کو کھیل سے جوڑنا مایوسی کی علامت ہے:محسن نقوی

جنگ کو کھیل سے جوڑنا مایوسی کی علامت ہے:محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کےچیئرمین اور  صدر  ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) محسن نقوی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی  کو کرارا جواب دیدیا۔

محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بھارتی قیادت کی جانب سے جنگ کو کھیل سے جوڑنا مایوسی کی علامت قرار دیدیا۔

محسن نقوی نے لکھا کہ ایسا کرنا کھیل کی اصل روح کو مجروح کرتا ہے۔

محسن نقوی نے مودی کے بیان پر عمل دیتے ہوئے کہاکہ اگر جنگ تمہارے فخر کا پیمانہ ہے تو تاریخ میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں رسوائی اور شکست ہی ملی ہے،کسی کرکٹ میچ کے نتیجے سے یہ حقیقت تبدیل نہیں کی جا سکتی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں