کراچی: گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ترکیہ کے نئے تعینات قونصل جنرل Ergul Kadak نے ملاقات کی۔
پاک ترکیہ دوطرفہ تعلقات، سفارت کاری ، سرمایہ کاری اور تجارت میں اضافہ سمیت دیگر دلچسپی کے امور پر گفتگو
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاک ترکیہ دوطرفہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیں ۔ترکیہ سے تجارت او ر وفود کے تبادلوں میں اضافہ کے خواہشمند ہیں۔
ترکیہ کے قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان کو خطہ میں معاشی و دفاعی لحاظ سے مزید مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔
* گورنر سندھ نے "گورنر انیشیٹیوز” کے تحت فلاحی منصوبوں سے قونصل جنرل کو آگاہ کیا
قونصل جنرل ترکیہ نے کہا کہ گورنر انیشیٹیوز کے تحت عوامی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے گئے اقدامات قابلِ ستائش اور مؤثر ہیں،
قونصل جنرل نے قائداعظم کے تاریخی دفتر کا دورہ کیا، اور اُن کے زیراستعمال اشیاء میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا
ترکیہ کے قونصل جنرل نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے
