ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی چیئرمین لیاری سے ملاقات

ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی چیئرمین لیاری سے ملاقات

کراچی: ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی کی چیئرمین لیاری ناصر کریم سے ملاقات میں علاقے کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

چیئرمین نے کہا کہ کچھ مقامات پر جہاں گلیاں بہت تنگ ہیں انکی صفائی ستھرائی اور ریسورسز میں اضافے کی ضرورت ہے

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ، ایس ایس ڈبلیو ایم بی مجموعی طور پر اچھا کام کر رہی ہے لیاری میں صفائی سے متعلق زیادہ مسائل موجود نہیں ہیں کمپنیز کے سپروائزرز اور دیگر عملہ گراؤنڈ پر موجود ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ علاقے جہاں گلیاں زیادہ تنگ ہیں اورصرف چھوٹی گاڑی جا سکتی ہے یا مینول صفائی ممکن ہے ان علاقوں میں صفائی کی صورتحال تھوڑی خراب ہے

انہوں نے تجویز دی کہ اگر کمپنی علاقے کی صفائی ستھرائی میں مزید بہتری کے لئے تربیتی عملہ اور مشینری میں اضافہ کرے تو صورتحال بہتر ہوجائے گی۔

میٹنگ میں ڈائریکٹر ایم اینڈ ای صابر شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر آفتاب احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع جنوبی منظورحسین کے علاوہ لیاری ٹاؤن کے دیگر افسران اورلیاری زون ضلع جنوبی میں صفائی کا کام انجام دینے والی کمپنی کے جنرل منیجر موجود تھے۔

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے اس موقع پرمتعلقہ افسران اور کمپنی کے جی ایم کو ہدایت کی کہ تمام تجاویز پر رپورٹ تیار کریں اور جن مسائل کی نشاندہی چیئرمین لیاری نے کی ہے اسکے حل کے لئے ممکنہ وسائل کے انتظامات کرکے فوری حل یقینی بنائیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں