سیکیورٹی فورسز کا کرک میں آپریشن،17 خوارج ہلاک
کرک:سیکیورٹی فورسز کے کرک میں خفیہ آپریشن کے دوران 17 خوارج ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق کرک کے تھانہ شاہ سلیم کے علاقے درشہ خیل میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا
خفیہ معلومات پر 22 خوارجین پر مشتمل گروہ کو درشہ خیل میں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت گھیرے میں لیا گیا
انتہائی مہارت سے گھیرا تنگ کرتے ہوئے انہیں نشانہ بنایا گیا جس کے باعث 17 خوارج ہلاک ہوئے اور سات سے دس خوارج کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
کرک میں یہ آپریشن فتنہ الخوارج کے ملا نذیر گروپ کے خوارجین کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا جوانوں کو خراج تحسین پیش
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے درشہ خیل لکی مروت اور کرک بائونڈری میں 17 دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکوریٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ دو روز کے دوران 17 خوراج کی ہلاکت بڑی کامیابی ہے۔سیکوریٹی فورسز نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرکے بھارتی انسپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔آپریشن میں حصہ لینے والے پاک آرمی ، اسپیشل سروسز گروپ اور سی ٹی ڈی کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔ہمارے جوانوں کے حوصلے کوہ ہمالیہ سے بھی بلند ہیں۔
