سیاحت معاشی ترقی کے ساتھ سماجی خوشحالی کی ضمانت بھی ہے: مراد علی شاہ

سیاحت معاشی ترقی کے ساتھ سماجی خوشحالی کی ضمانت بھی ہے: مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یوم سیاحت کی مناسبت سے پیغام میں کہا ہے ہ عالمی یوم سیاحت اس سال "سیاحت اور پائیدار تبدیلی” کے عنوان سے منایا جارہا ہے۔آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ سیاحت معاشی ترقی کے ساتھ سماجی خوشحالی کی ضمانت بھی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ موہن جو دڑو، رنی کوٹ قلعہ، گورکھ ہل، ہالیجی، کینجھر و منچھر جھیلیں اور صحرائے تھر ہماری پہچان ہیں،سندھ کے سمندر اور  دریا ، کارونجھر اور  کھیرتھر کے پہاڑی نظارے دھرتی کی خوبصورتی کو اجاگر کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پیپلز پارٹی حکومت نے سیاحتی مقامات پر بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے،سندھ میں ایکو ٹورازم کے فروغ کے لیے ماحولیاتی تحفظ اولین ترجیح ہے۔مقامی لوگوں کو روزگار دینے کے لیے سیاحت سے منسلک منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ نوجوانوں اور خواتین کو سیاحت کے شعبے میں تربیت اور روزگار فراہم کیا جا رہا ہے،ثقافتی میلے، لوک گیت، صوفی کلام و موسیقی اور دستکاریاں سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتی ہیں،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے نئے سیاحتی منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔سندھ حکومت پائیدار سیاحت کے فروغ کے لیے جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارمز متعارف کرا رہی ہے۔سندھ کی سیاحت پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔آئیے، ہم سب مل کر سندھ کو دنیا کی سیاحتی شاہکار بنائیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں