کمشنر سیسی صفدرحسین رضوی سے وائس کمشنر پنجاب سوشل سیکورٹی کی سیسی ہیڈآفس میں ملاقات
کراچی: کمشنر سندھ سوشل سیکورٹی صفدرحسین رضوی سے پنجاب سوشل سیکورٹی کے وائس کمشنر توقیر الیاس چیمہ نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وائس کمشنر کے ہمراہ میڈیکل ایڈوائزرپنجاب سوشل سیکورٹی ڈاکٹرحمیرابزدار بھی موجود تھیں۔
وائس کمشنر نے پنجاب سوشل سیکورٹی کے کنٹری بیوشن ، مالی فوائد، طبی سہولتوں اور ہسپتالوں سے متعلق تفصیل سے بتایااور کہاکہ پنجاب سوشل سیکورٹی 13لاکھ سے زائد رجسٹرڈ محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کو مالی فوائد اور مفت طبی سہولتیں فراہم کررہا ہے۔کمشنر سیسی صفدرحسین رضوی نے سندھ سوشل سیکورٹی کے تحت محنت کشوں کو دیئے جانے والے مالی فوائد اور طبی سہولتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
کمشنر سیسی نے بتایا کہ سیسی نادرا کے تعاون سے بینظیر مزدور اسمارٹ کا اجراء کر چکا ہے۔ کمشنر سیسی نے کہاکہ محنت کشوں، صنعتی و تجارتی اداروں کی رجسٹریشن اور کنٹری بیوشن کی وصولی آن لائن پورٹل کے ذریعے کی جارہی ہے۔ کمشنر سیسی نے وائس کمشنر پنجاب سوشل سیکورٹی کو سندھ سوشل سیکورٹی آمد پر خوش آمدید کہا اور کہاکہ ایسی ملاقاتیں خوش آئندہیں اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہئے۔
پنجاب سوشل سیکورٹی کے وائس کمشنر نے کمشنر سیسی کو پنجاب سوشل سیکورٹی آنے کی دعوت دی جسے کمشنر سیسی نے قبول کرتے ہوئے کہاکہ وہ جلد پنجاب سوشل سیکورٹی کا دورہ کریں گے۔کمشنر سیسی کے ہمراہ میڈیکل ایڈوائزر سیسی ڈاکٹرکامران اعوان، چیف میڈیکل آفیسر ہیلتھ ڈاکٹراکرم شیخ، ڈائریکٹرپبلک ریلیشنز سیف اللہ خان، فوکل پرسن ڈاکٹرسعاد ت میمن، ڈائریکٹرمیڈیکل ایڈمنسٹریشن ڈاکٹرعلی دانش کاظمی اور ڈپٹی ڈائریکٹرکنٹری بیوشن اینڈ بینیفٹ ثناء اللہ خان بھی موجود تھے۔ آخر میں کمشنر سیسی صفدرحسین رضوی نے معزز مہمانوں کو سیسی کی یادگاری شیلڈز پیش کیں۔
