ٹاؤن میونسپل کمشنر گڈاپ سے اراکینِ کونسل اور محکمہ جاتی افسران کی ملاقات
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ آفس میں میونسپل کمشنر احمد یار سے اراکینِ کونسل اور محکمہ جاتی افسران نے ملاقات کی اس موقع پر ٹاؤن کے انتظامی امور، عوامی سہولیات کی فراہمی اور بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے مختلف تجاویز اور اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اس موقع پر اراکینِ کونسل سلیم میمن اور سنی عاشق مسیح نے اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی اور ان منصوبوں کو مزید مؤثر اور شفاف انداز میں مکمل کرنے کے لیے تجاویز دیں
اراکین کونسل نے مزید کہا کہ گلی محلوں میں سیوریج، پانی اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ عوام کو سہولت جلد ازجلد میسر ہو,چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے اپنے پیغام میں کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کے عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں تمام ترقیاتی منصوبے شفافیت اور معیار کو مدِنظر رکھتے ہوئے مکمل کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو طویل مدتی سہولت فراہم ہو, عوامی نمائندوں اور محکمہ جاتی افسران کو چاہیے کہ وہ مشترکہ کاوشوں کے ساتھ علاقے کی ترقی میں اپنا کردار اداکریں۔
میونسپل کمشنر احمد یار نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ گڈاپ ٹاؤن میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، ہماری پوری کوشش ہے کہ عوامی سہولیات کے منصوبے بروقت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل ہوں، شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے افسران اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں، صفائی ستھرائی، نکاسی آب اور اسٹریٹ لائٹس کے معاملات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
اس موقع پر پی ایس 85 سینئر نائب صدر ابوبکر میمن، ڈائر یکٹر انفارمیشن رضوان صابر، ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر جہانگیر شیخ، ڈپٹی ڈائر یکٹر(ایچ آر ایم) سرفراز احمد کتھری، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر انکروچمنٹ عبدالنبی مگسی، پی ایس(ایم سی) علی محمد مہر،سجاد علی بروہی،پی ایس چیئرمین لعل جان بنی ودیگر بھی موجود تھے۔
