ہمیں عدالتوں کے بجائے کونسل میں فیصلے کرنے ہونگے: مرتضی وہاب
کراچی: میئر مرتضی وہاب نے سعودیہ عرب کو قومی دن پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سعودی عرب کا شکریہ اداکرتے ہیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اسے سیلیبریٹ بھی کیا تھا
میئر کراچی نے کہا کہ اگر ہم جمہوریت اور پارلیمنٹ پر عمل کرتے ہے تو کیا ہمیں مسائل کونسل میں حل کریں یا عدالتوں میں
ان کا کہنا تھا کے ہمیں تمام مسائل کونسل میں مل کر کام کرنا چاہیے۔ ایم یو سی پی نہیں تو اس نام سے ٹیکس کلیکشن کیا جاتا تھا
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا کہ یہ ٹیکس تھرڈ پارٹی سے نہیں بلکے کے کے الیکٹرک کے معرفت کیا۔ہم نے پانچ ہزار کی جگا چار سو روپے مقرر کیا۔
میئر مرتضی وہاب نے کہا کہ ماضی میں سال کے اندر بیس کروڑ روپے اکٹھا کیا جاتا تھا ہم نے ایک ماہ کے اندر بیس کروڑ روپے اکٹھا کرکے دکھایا
